وژن /مشن

وژن

اسمٰعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کا مقصد ، اپنی فیلڈ میں ٹیکنالوجی کے لحاظ سے سب سے زیادہ جدید کمپنی کی حیثیت سے اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی پروڈکٹس فراہم کرنا ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ ہم مقابلے کی تمام کیٹیگریز میں مارکیٹ لیڈر کہلائیں ۔ ہم بذریعہ برآمد اور لوکل مینو فیکچرنگ، پاکستان میں اور پاکستان سے باہر ایک مضبوط اور نمایاں مقام حاصل کرنے میںمصروف عمل ہیں ۔

مشن

اپنی اقدار کو مزید استوار کرنے اور صارف کا اعتماد بڑھانے کے لیے ہم اپنے صارفین کو یکساں معیار کی پروڈکٹس فراہم کر نے میں مسلسل کوشاں ہیں ۔ہوم مارکیٹس میں وسیع پیمانے پر پروڈکٹس کی فراہمی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی بنیادوں کو مضبوط کر کے ہم انڈسٹری میں اپنا ایک نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

ہمارا مقصد اپنے آپ کو فیلڈ میں ٹیکنالوجی کے لحاظ سے سب سے زیادہ جدید کمپنی منوانا ہے ۔ اپنے شیئر ہولڈرز کو اچھا منافع فراہم کرتے ہوئے ہم اپنے لوگوں ، ٹیکنالوجی مینجمنٹ سسٹمز اور منافع بخش پیداوار کے حصول کے مواقعوں کو بہترین طریقے سے ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں اور یہ سب کارکردگی اور تخلیق کی اہمیت کو تسلیم کرنے میںہی ممکن ہے جوکہ ہمیں مسابقتی ماحول میں آگے بڑھنے کے لیے درکار ہے ۔

مختصر یہ کہ ہمارا مشن سماجی طور پر ذمہ دار ہوتے ہوئے اور پاکستان کی بہتری اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایک اچھا کارپوریٹ شہری بننا ہے ۔