اسنیک سٹی

جون 2006 میں اسمٰعیل انڈسٹریز کی ڈیویژن اسنیک سٹی کا آغاز ہوا ، جس وقت کمپنی نے حب کے مقام پر ایک خاص مقصد کے لیے مینوفیکچرنگ فیسیلیٹی کا سیٹ اَپ کیا اور پوٹیٹو چپس کرلیز کی پروڈکشن کا آغاز کیا۔ بہت تھوڑے وقت میں زبردست کامیابی حاصل کرنے کے بعد مارچ 2010میںلاہور میں دوسری پروڈکشن فیسیلیٹی کی بنیاد رکھی گئی ، جہاں آج کام کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کے ذریعے پاکستان کے شمالی اور وسطی علاقہ جات میں ہمارے پوٹیٹو چپس کی مانگ کو پوراکیا جاتا ہے ۔

صارف کی تسلی اور اُن کی خوشی ہمیشہ سے کمپنی کی اقدار کا سب سے اہم اور مرکزی حصہ رہی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے دنیا کی بہترین مشینری خریدی ، بہترین فوڈ ٹیکنیشنز اور ماہروں کو اپنی ٹیم میں شامل کیا اور بہترین طریقہ کار اختیار کیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ صارفین ہر بائٹ میں اسنیک سٹی پروڈکٹس کے بہترین مزے کا لطف اٹھا ئیں ۔ ہماری ISO 22000 سرٹیفیکیشن اور SANHA سے حلال سرٹیفیکیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم آپ کو اعلیٰ معیار فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔

اس کے آغاز سے اب تک اسنیک سٹی کا کرلیز ، کرنکل چپس کیٹیگری میں مارکیٹ لیڈر بن چکا ہے ۔کمپنی نے دوسری کیٹیگریز میں بھی کامیابی حاصل کی ہے جیسے چِلز ، ہماری پوٹیٹو اسٹکس کی برانڈ جو کہ ترقی کر کے اپنی کیٹیگری میں مارکیٹ لیڈر بن چکی ہے جبکہ نئے متعارف کردہ اسنیک سٹی کے پی نٹس اور نمکو بھی کامیابی کی طرف گامزن ہیں ۔

اسنیک سٹی کا مستقبل بہت روشن نظر آتا ہے کیونکہ ہم مسلسل ترقی اور صارفین کے تعاون کے ساتھ آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ پیکیجڈ اسنیکس انڈسٹری میں نت نئی پروڈکٹس متعارف کرواسکیں ۔ ہم پختہ عزائم کے ساتھ مستقبل میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ پاکستان کے سب سے بہترین اسنیکس بنانے والے کہلائے جا سکیں ۔

ویب سائٹ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں