کمپنی کا تاریخی جائزہ

اسمٰعیل فیملی 1950سے بسکٹ انڈسٹری سے منسلک ہے ۔ سال 1988میں اسمٰعیل انڈسٹریز لمیٹڈ ، پاکستان کے کاروباری منظر پر ابھر کر سامنے آیا اور جب سے اب تک اسمٰعیل فیملی میں کئی مختلف انڈسٹریز کا اضافہ ہوتا رہا ہے ۔ڈیلائٹ فُل ٹریٹس سے لے کر انڈسٹری کے خام مال تک اسمٰعیل انڈسٹریز اپنے کنزیومرز اور کارپوریٹ کسٹمرز کو معیاری پروڈکٹس کا ایک وسیع اسپیکٹرم پیش کرتا ہے ۔ اس سفر کا آغاز کینڈی لینڈ سے ہوا جو کہ گروپ کی پہلی ڈیویژن ہے ۔ کینڈی لینڈ نہ صرف گروپ کے لیے ایک اسٹار پرفارمر ہے بلکہ کنفیکشنری پروڈکٹس کی انڈسٹری میں لیڈر کی حیثیت بھی رکھتی ہے ۔دوسری سب سے بڑی کامیابی بسکونی کی لانچ تھی جو کہ 2002 میں مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا ، اس مقصد کے ساتھ کہ پاکستان میں بہترین معیار کے بسکٹس فراہم کیے جاسکیں ۔ آج بسکونی ، پاکستان کی ویلیو ایڈڈ کوکیز کیٹیگری میں اولین حیثیت رکھتا ہے ۔2006میں اسنیک سٹی متعارف کروایا گیا ، اس مقصد کے ساتھ کہ یہ پاکستان کی اسنیکس انڈسٹری میں ایک لیڈنگ پلیئر بنے ۔

2004میں اسٹرو فلمز متعارف کروائی گئیں اور اب یہ CPP، BOPPاور BOPETفلمز کے معروف مینو فیکچررز ہیں ۔ ہم CPPکیٹیگری میں اولین حیثیت رکھتے ہیں اور حال ہی میں ہم نے اٹلی سے سب سے جدید طرز کا پلانٹ درآمد کیا ہے جس سے ہمیں مقابلے کے میدان میں مزید مدد ملے گی ۔