21جون ، 1988کو کمپنی نے بحیثیت نجی کمپنی کراچی پاکستان میں کام کا آغاز کیا ۔یکم نومبر ، 1989کو کمپنی ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل ہوگئی ۔کمپنی کا بنیادی کام کینڈی لینڈ ، بسکونی، اسنیک سٹی اور ایسٹرو فلمز کی برانڈز کے تحت بالترتیب شوگر کنفیکشنری آئٹمز ، بسکٹس ، پوٹیٹو چپس اور کاسٹ پولی پروپائلین فلمز کی تیاری اور تجارت کرنا ہے ۔
The کمپنی کی علامتی نشان ISIL ہے اور کمپنی کے شیئرز کراچی اسٹاک ایکسچینج اور لاہور اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔ .
0018114
0804563-1
06-01-1704-005-91
اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ
مختصر مدت A1 اور PACRA کے ذریعہ طویل مدتی A۔
میسرز گرانٹ تھورنٹن انجم رحمان
چارٹرڈ اکائونٹنٹس
پہلی اور تیسری منزل ، ماڈرن موٹرز ہائوس
بیومونٹ روڈ ، کراچی ,
پاکستان.
میسرز مناف یوسف اینڈ کمپنی
چارٹرڈ اکائونٹنٹس
404، کاشف سینٹر
شاہراہ ٔ فیصل ، کراچی
پاکستان .
میسرز فاروق رشید اینڈ کمپنی
403-A، کمر شل سینٹر
حسرت موہانی روڈ ، کراچی
پاکستان .
میسرز ٹی ایچ کے ایسوسی ایٹس (پرائیویٹ ) لمیٹڈ
گرائونڈ فلور ، اسٹیٹ لائف بلڈنگ نمبر 3
ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ ، کراچی
پاکستان .
1991میں بذریعہ قانون ساز ایکٹ بینک آف خیبر کا آغاز ہوااور خیبر پختونخواہ کی حکومت کی صوبائی اسمبلی میں منظور کیا گیا اور ستمبر 1994 میں اسے شیڈولڈ بینک کا درجہ دیا گیا ۔ بینک آف خیبر کے شیئر زکراچی اسٹاک ایکسچینج پر دستیاب ہیں ۔بینک آف خیبر اپنے 20 سالہ سفر کے ساتھ ایک کامیاب ریکارڈ رکھتا ہے ۔ اسمٰعیل انڈسٹریز لمیٹڈ 24.16%ووٹنگ اور ایکوئٹی انٹرسٹ رکھتا ہے اور بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں جناب مقصود اسمٰعیل نمائندگی کرتے ہیں ۔ www.bok.com.pk
26جولائی ، 2006 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت پاکستان میںنویلٹی انٹرپرائزز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کا بذریعہ شیئرز بطور پرائیویٹ لمیٹڈ آغاز ہوا۔ نویلٹی انٹرپرائزز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کا بنیادی کاروبار فروخت ،لیز ، ٹرانسفر ، ایکسچینج کا کاروبار کرنا یا بصورت دیگر زمینوں ، باغات ، عمارت معہ اراضی متعلقہ ، اونچی عمارتوں ، ہوٹلز ، ریسٹورنٹس ، وغیرہ کا کاوربار کرنا ہے ۔ اسمٰعیل انڈسٹریز لمیٹڈ، نویلٹی انٹرپرائزز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ میں 33%ووٹنگ اور ایکوئٹی انٹرسٹ رکھتا ہے اور نویلٹی انٹرپرائزز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں جناب مقصود اسمٰعیل نمائندگی کرتے ہیں ۔
یکم جون ، 2011 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت پاکستان میںنویلٹی انٹرپرائزز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کا بذریعہ شیئرز بطور پرائیویٹ لمیٹڈ آغاز ہوا۔ڈیل میر فوڈز (پرائیویٹ ) لمیٹڈکے قیام کا مقصد ڈبوں میں محفوظ کی گئی خوردنی سمندری غذا کو پاکستان سے برآمد کرنا ہے اورکراچی کے ساحل پر اس کا فش کیننگ پلانٹ موجود ہے جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا فش کیننگ پلانٹ ہے ۔پاکستان کا آلودگی سے پاک ساحل جو کہ بحیرۂ عرب سے ساتھ ساتھ 1000کلو میٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور حکمت عملی کے طور پر ہماری فیکٹری بڑے فریش فش لینڈنگ ایریاز کے قریب واقع ہے اس لیے ہم صرف سمندر سے اسی وقت نکالی گئی مچھلی استعمال کرتے ہیں اور کیننگ پروسس میں کوئی آمیزش یا محفوظ کرنے والے کیمیائی اجزاء شامل نہیں ہیں ۔ یہ ایک ایسوسی ایٹڈ کمپنی ہے جو جناب احمد محمد کی کامن ڈائریکٹر شپ پر مبنی ہے ۔
5مئی ، 2010 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت پاکستان میں ہڈسن فارما (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کا بذریعہ شیئرز بطور پرائیویٹ لمیٹڈ آغاز ہوا۔ہڈسن فارما کا مقصد پاکستان میں اسپتالوں اور ہیلتھ انسٹیٹو شنز کی فراہمی ہے اور اس کے علاوہ پولی ایتھائی لین ایمپیولز اور بوتلوں میںدستیاب جسم کے اندر داخل کی جانے والی ادویات کی فراہمی بھی ہے جو کہ جراثیم سے بہت زیادہ پاک ، لگانے میں بہت زیادہ آسان اورمحفوظ ہے ۔ موجودہ شیشے کی بوتلوں کے مقابلے میں کافی کم قیمت ہے ۔ہمارا عزم ہے کہ ہم پاکستان میں پلاسٹک پیکیجنگ میں دستیاب جسم میں داخل کی جانے والی ادویات کی فراہمی میں صف اول کے کہلائیں ۔ ادویات کی خواراک دینے کے دیگر طریقوں کے برعکس جسم میں داخل کی جانے والی ادویات کا مقامی اور عالمی مقا بلہ نسبتاً کم ہے کیونکہ اس شعبے میں داخل ہونے کے لیے کئی مشکل مراحل طے کرنا پڑتے ہیں ۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں پلاسٹک میں دستیاب جسم میں داخل کی جانے والی ادویات کا استعمال تیزی سے فروغ پائے گا ۔ہم نے دیکھا ہے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز جو انجکشن میں ڈیل کرتے ہیں انھیں یہ ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ شیشے میں دستیاب انجکشنز کی بجائے پلاسٹک میں دستیاب انجکشنزاستعمال کریں ۔
اسمٰعیل انڈسٹریز کے مندرجہ ذیل تین ڈائریکٹرز ہڈسن فارما (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز ہیں :
30مئی ، 2011 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت پلاسٹی فلیکس فلمز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کا بذریعہ شیئرز بطور پرائیویٹ کمپنی لمیٹڈ آغاز ہوا۔کمپنی نے میسرز میک پیک فلمز لمیٹڈ سے BOPPمینوفیکچرنگ آپریشنز حاصل کیے ۔BOPPفلم دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی پلاسٹک ریپنگ فلم ہے ۔جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ پولی پرو پائلین ریزنز سے بنی ہے ۔ یہ بہت زیادہ حساسیت رکھنے والے فوڈ گریڈ پروڈکٹس کی پیکنگ کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے جیسے پوٹیٹو چپس ، بسکٹس اور مصالحے ، اس کے ساتھ ساتھ بے شمار دیگر پروڈکٹس جس میں سگریٹ کی اوور ریپنگ سے لے کر شرٹس کے لیے بیگز ، شیمپو ساشے سے لے کر کاپی کورز اور چپکانے والے ٹیپ سے لے کر پھولوں کے گل دستوں کے اطراف کورنگ میں بھی استعما ل کی جاتی ہے ۔ تقریباً تمام پیکیجڈ اشیاء BOPP استعمال کرتے ہیں ۔
اسمٰعیل انڈسٹریز کے مندرجہ ذیل ڈائریکٹر پلاسٹی فلیکس فلمز (پرائیویٹ )لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز ہیں: