ضابطہ ٔ اخلاق

  • 1 ۔ کمپنی کی یہ پالیسی ہے کہ کاروبار ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ چلائیں اور تمام معاملات بااخلاق انداز میں سر انجام دیں اور جن کے ساتھ کاروباری تعلقات قائم ہوں ، ان کا احترام کریں ۔
  • 2 ۔ کمپنی تمام قوانین اور ضابطوں کی تکمیل کرتی ہے ۔تمام ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے شعبے سے متعلق لاگو تمام قوانین اور ضابطوں سے واقفیت حاصل کریں اور ان قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں ۔اگر ملازمین کو اس میں کچھ سمجھ نہ آئے تو وہ پوچھ سکتے ہیں ۔ کمپنی منصفانہ مسابقت پر یقین رکھتی ہے اور مناسب مسابقت کے قوانین پر عمل کرتی ہے ۔
  • 3۔ کمپنی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ تعاون نہیں کرتی اور نہ ہی کسی ایسے گروپ کے فنڈز میں حصہ لیتی ہے جس کی سرگرمیاں سیاسی مقاصد کو فروغ دیتی ہوں ۔
  • 4۔ کمپنی خدمات فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔ ایسی خدمات جو مناسب قیمت اور بہترین کوالٹی فراہم کریں اور صارف کی ضروریات اور امیدوں کو پوراکریں ۔
  • 5 ۔ کمپنی ایسا کاروبار ی ماحول رکھنے کا عزم رکھتی ہے جو اچھا اور قابل برداشت ہو ۔ بحیثیت اچھے کارپوریٹ شہری کمپنی اپنی سماجی ذمہ داریوں سے واقف ہے اور کمیونٹی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے کوشاں رہے گی تاکہ پورے معاشرے میں بہتری لائی جا سکے۔
  • 6 ۔ کمپنی اپنی مالیاتی رپورٹنگ میں اعتماد اوریقین کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور ان پر مکمل عمل کرتی ہے اور کاروباری ٹرانزیکشنز میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے ۔
  • 7 ۔ کمپنی تمام ملازمین کو یکساں حقوق دیتی ہے ۔ ملازمین کو ملازمت پر رکھنے اور ان کی ترقی سے متعلق کمپنی کی پالیسیوں میں جنس کے بارے میں کوئی تعصبانہ پالیسی نہیں ہے ۔ سب میرٹ اور شاندار کارکردگی پر مبنی ہے ۔ ہم اپنے ملازمین کو ایک محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے اور اُن کے ساتھ ایک مستحکم تعلقات ہموار کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔
  • 8 ۔ کمپنی اپنے ملازمین سے یہ امید رکھتی ہے کہ وہ کچھ خاص ذاتی ضابطوں کی پابندی کریں جس کے تحت کمپنی کی معلومات اور اثاثوں کو کسی بھی قسم کے ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہ کیا جائے ۔ کوئی بھی ایسا مفا د جس سے تصادم ہو اس سے پرہیز کیا جائے اور اگر کہیں موجود ہو تو انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے اور رہنمائی حاصل کی جائے ۔
  • 9 ۔ کمپنی بورڈ کو یہ یقین دہانی کروانا ہوگی کہ مندرجہ بالا اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا جس کے لیے بورڈ نے آڈٹ کمیٹی تشکیل دی ہے جو اصولوں کی تکمیل کروا سکے۔