کریئرز

اسمٰعیل انڈسٹریز لمیٹڈ ، ’’آئیڈیا لیڈر شپ ‘‘ کا یقین دلاتے ہوئے کریئر آگے بڑھانے کے لیے آسامیاں پیدا کرنے اور فیصلہ کرنے کی ذمہ داری اٹھانے پر یقین رکھتے ہیں ۔

اسمٰعیل انڈسٹریز لمیٹڈ آپ کو مختلف منصبوں پر کام کرنے کا ایک وسیع تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ،آپ کو ایک ایسے کاروباری ماحول میں کام کرنے کے قابل بناتے ہیں جہاں مسلسل ترقی ہورہی ہواور مسلسل کارکردگی پر توجہ معہ اچھے نتائج کے لیے کوشاں رہنا ، ہمارے ورک کلچر کی خاصیت ہے ۔

ہم مینجمنٹ ٹرینی اور پروجیکٹ بیسڈ انٹرن شپ پروگرامز بھی آفر کرتے ہیں ۔ یہ پروگرامز آپ کے کریئر کے زبردست آغاز کے لیے ایک آئیڈیل سیٹ اَپ فراہم کرتے ہیں ۔اگر آپ ہماری ڈائنامک ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو برائے مہر بانی اپنی درخواست jobs@candyland1.com پر بھیج دیں۔