اس وقت کینڈی لینڈ ، پاکستان کی سب سے بڑی کنفیکشنری کمپنی ہے جس کا آغاز 21جون ، 1988میں ہوا ۔1ایکڑ زمین پر پہلے پروڈکشن پلانٹ کی بنیاد یں ڈالی گئیں اور 1990 میں پہلی برانڈ متعارف کروا ئی گئی ۔ اُس کے بعد کمپنی نے ایک کے بعد ایک کامیابیاں حاصل کیں اورآج ہم ا پنی پروڈکشن فیسیلیٹیز میں مزید توسیع کرچکے ہیں جو کہ 8ایکڑ سے زائد زمین پر محیط ہے ۔
جیلیز بنانے میں ہم صف اول کے تیار کنندگان ہیں اور برانڈز کو ٹیکنیکلی طور پر مشکل کیٹیگریز میں متعارف کرواچکے ہیں جیسے لولی پوپس اور مارشمیلوز ۔ہمیں فخر ہے کہ ہم بہترین معیار کی پروڈکٹس فراہم کررہے ہیں اور ہماری برانڈز کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ صارفین کو خوش رکھ سکیں ۔ اس یقین دہانی کے ساتھ کہ ہم اپنے اعلیٰ معیار کی اقدار کو قائم رکھتے ہوئے پروڈکٹس فراہم کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ہمیں دنیا بھر میں 30 سے زائد ممالک میںبرآمد ات کرنے میں مدد بھی ملتی ہے ۔
اسی فلسفے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم مسلسل آگے بڑھتے ہوئے مختلف پروڈکٹ کیٹیگریز کا اضافہ کررہے ہیں اور جدید سہولیات سے آراستہ ہیں جس کی بدولت آج ہم انڈسٹری میں سب سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی اور برتری کی حامل کمپنیوں میں سے ایک ہیں ۔
ہمار ے ہر عمل کا مقصد اپنے صارفین کی خوشی ہے ۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم صارفین کو اُ ن کی پسند کے مطابق بہترین پروڈکٹس مہیا کرسکیں اور اس بات کو یقینی بناسکیںکہ ہمارے صارفین ہر بائٹ کا بھر پور لطف اٹھائیں ۔اس مقصد کے لیے ہمارے پاس اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ٹیکنیکل اور بزنس ٹیم موجود ہے ۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس اس کیٹیگری میں سب سے بڑی سیلز ٹیم بھی ہے جس کی بدولت ہم ملک کے دور دراز علاقوں میں موجود اپنے صارفین تک پہنچتے ہیں ۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب ہم نہ صرف پاکستان کی سب سے بڑی کنفیکشنری کمپنی بن گئے ہیں بلکہ ہم نو کیٹیگریز میں سے سات کیٹیگریز میں مارکیٹ لیڈر ز بھی ہیں ۔ ہم نے کچھ مشہور برانڈز کو متعارف کروایا جس کی بدولت آج ہم اس مقام تک پہنچ سکے ہیں ۔ ان برانڈز میں شامل ہیں چلی ملی ، اے بی سی جیلی ،فنی بنی ، پفس ، کینڈی لینڈ اکلیئرز ، فینٹی اور چاکلیٹس کی ایک بڑی رینج جس میں نائو ، پیراڈائز اور سونیٹ شامل ہیں ۔سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ تمام برانڈز ISO 22000سرٹیفائیڈ ہیں اور SANHAسے حلال سرٹیفائیڈ ہیں ۔
ہم اپنی اقدار کو ہمیشہ برقراررکھنے اور اپنی موجودہ برانڈز کو مزید بہتربنانے کا عہد کرتے ہیں ۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنی برانڈز میں مسلسل جدت لائیں اور نت نئی برانڈز متعارف کروائیں جو ہمیں صارفین کے اور بھی قریب لائے ، اُن کی خواہشات پوری کرے اور وہ آئندہ بھی ہماری برانڈز سے لطف اندوز ہوسکیں ۔
ویب سائٹ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں