کاروباری سیگمنٹس

کینڈی لینڈ

کینڈی لینڈ کو فخر ہے کہ وہ نہایت جدید اور نفیس ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں اور پاکستان کے واحد کنفیکشنری مینوفیکچرر ہیں جنھوں نے مشینوں کی ایک وسیع رینج میں سرمایہ کاری کی ہے ۔ہماری مسلسل توسیع اس بات کا عکاس ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کو معیاری پروڈکٹس فراہم کرتی ہے ۔ہم صارفین کی اعلیٰ توقعات کو پورا کرنے کے لیے مسلسل مصروف عمل رہتے ہیں اور ہر بار پہلے سے زیادہ پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

بسکونی

بسکونی میں ہم معیاری بسکٹس اور کوکیز کی ایک وسیع ورائٹی پیش کرتے ہیں ۔کمپنی نے مقامی مارکیٹ میں خود کو سب سے بڑا پلیئر منوالیا ہے ۔

اسنیک سٹی

اسنیک سٹی ، فوڈ آئٹمز میں ہماری سب سے بڑی توسیع ہے ۔کمپنی نے پوٹیٹو چپس اور دیگر سیوری اسنیکس کی تیاری کے لیے دنیا کی بہترین مشینوں میں سرمایہ کاری کی ہے ۔جون 2006میں اس کے آغازسے لے کر اب تک اسنیک سٹی کی پروڈکٹس نے اپنے صارفین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر لی ہے ۔

ایسٹرو فلمز

اسمٰعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی ملکیت اور اس کی طرف سے چلایا جانے والا ادارہ ایسٹرو فلمز جوکہ CPP، BOPPاور BOPETفلمز کے معروف تیار کنندگان ہیں ۔ایسٹرو فلمز فیملی تین برانڈ ز پر مشتمل ہے جن کے نام ایسٹرو پیک ، پلاسٹی فلیکس فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایسٹرو پلاسٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں۔