بورڈ آف ڈائریکٹرز

بورڈ آف ڈائریکٹرز میں آٹھ ڈائریکٹرز شامل ہیں جو اسمٰعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے معاملات سنبھالتے ہیں ۔ ان میں شامل ہیں :



  1. جناب محمد ایم اسمٰعیل ۔چیئر مین
  2. جناب منسارم سیف اللہ ۔ ڈائریکٹر
  3. جناب حامد مقصود اسماعیل۔ ڈائریکٹر
  4. مسٹر احمد محمد۔ ڈائرکٹر
  5. جناب محمد زبیر موتی والا۔ ڈائریکٹر
  6. محترمہ تسنیم یوسف۔ ڈائرکٹر


مندرجہ بالا ڈائریکٹرز کے بارے میں مختصر احوال:



جناب محمد ایم اسمٰعیل

جناب محمد ایم اسمٰعیل نے 1974 میں یونیو رسٹی آف فلورڈا ، یو ایس اے سے انڈسٹریل انجینئر نگ میں بی ایس مکمل کیا ۔ اس کے بعد انھوں نے یونین بسکٹس (اُ س وقت پاکستان میں بسکٹس اور کنفیکشنری پروڈکٹس کے سب سے بڑے تیار کنندگان ) میں ڈائریکٹر ان چارج کا عہدہ سنبھالا ۔ جناب محمد ایم اسمٰعیل نے بڑی کامیابی کے ساتھ 1989 تک یونین بسکٹس کے تمام معاملات سنبھالے ۔پھر انھوں نے اسمٰعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کا آغاز کیا ۔ بحیثیت کمپنی بورڈ کے چیئر مین ،وہ مینجمنٹ کے تمام شعبوں کے انتظامات سنبھالتے ہیں جن میں پروڈکشن ، سیلز اور ڈسٹری بیوشن ، مارکیٹنگ اور توسیع اور حصول شامل ہیں ۔ جناب محمد اسمٰعیل دنیا بھر کی کنفیکشنری انڈسٹری سے واقفیت رکھتے ہیں ۔ وہ دنیا بھر میں منعقد ہونے والی کئی نمائشوں اور تجارتی نمائشوں میں شرکت کرچکے ہیں۔ وہ پاکستان برج ٹیم کے ممبر اور کپتان رہ چکے ہیں اورگولف کھیلنے کا شوق رکھتے ہیں ۔

جناب منسارم سیف اللہ

جناب منسارم سیف اللہ نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی ، کراچی سے انجینئر نگ میں بیچلرز مکمل کیا ۔تعلیمی قابلیت کے علاوہ وہ انجینئر نگ اور پروڈکشن کے میدان میں بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ سب سے زیادہ جدید مینوفیکچرنگ سیٹ اَپ کی تنصیب میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا ۔وہ کمپنی کی پروڈکشن اور سپلائی چین کی براہ راست نگرانی کرتے ہیں ۔اسمٰعیل انڈسٹریز لمیٹڈ میںشمولیت سے قبل وہ پی آئی اے کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔
وہ 1984 میں پاکستان کے ٹیبل ٹینس چیمپیئن رہے اور کئی سالوں تک پاکستان ٹیم کے ممبر رہے ۔



جناب مقصود اسمٰعیل

جناب مقصود اسمٰعیل ، چیف ایگزیکٹو آفیسر جنھوں نے 1981 میں یونیورسٹی آف ڈیلاویر ، یو ایس اے سے اکنامکس میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی ۔انھوں نے حکومت پاکستان کے مقابلے کے امتحان ، سینٹرل سپیریئر سروسز (CSS) کی سند حاصل کی لیکن کاروبار کرنے کو ترجیح دی ۔اسمٰعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے قیام سے قبل انھوں نے اپنے فیملی بزنس یونین بسکٹس میں شمولیت اختیار کی اور فنانس ، حکومتی معاملات اور درآمدی ڈپارٹمنٹس کی نگرانی کی ۔ اس وقت وہ ادارے کے فنانس ، اکائونٹنگ اور کارپوریٹ افیئرز ڈیویژنز کی براہ راست نگرانی کرتے ہیںاور بینک آف خیبر کے ڈائریکٹر بھی ہیں جہاں اسمٰعیل فیملی کے کافی زیادہ شیئرز ہیں ۔  
جناب مقصو د اسمٰعیل 1996-1997تک ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی ، حکومت پاکستان کے چیئر مین بھی رہ چکے ہیں اور 2002-2003میں بھی اسی عہدے پر دوبارہ فائز ہوئے ۔وہ اس عہدے کے لیے بزنس کمیونٹی کے نمائند ہ نامزد کیے گئے ۔وہ فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف پاکستان کے نائب صدر ، یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین اور لسبیلہ چیمبر آف کامرس کے صدر بھی رہے ۔وہ IDBPکے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے بورڈز آف ڈائریکٹرز بھی رہے اور آجکل کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں ۔کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان کی طرف سے انھیں تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا ۔