بسکونی

بسکونی نے اپنے سفر کا آغاز 2002 میں کیا ، جس کا مقصد ایسے بسکٹس تیار کرنا تھا جومعیار اور فوڈ سیفٹی کے بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق ہوں ۔حب کے مقام پر بسکونی کا پروڈکشن پلانٹ واقع ہے جو کہ جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور اپنے قیام سے لے کر اب تک بسکونی نے اپنی پروڈکشن میںکئی گنا اضافہ کیا ہے ۔ ہماری پروڈکٹ لائن میں کئی قسم کے بسکٹس شامل ہیں اور اسی لیے ہماری فیکٹری سادہ بسکٹس ، سینڈوچ بسکٹس ، کوکیز اور ویفرز بنانے کی اہلیت رکھتی ہے ۔

بسکونی نے اپنے چاکلیٹ سے بھرے کوکی ــ’’کوکومو‘‘ کے ساتھ پاکستانی بسکٹ مارکیٹ میں قدم رکھا اور کچھ سالوں بعد یہ بسکٹ پاکستان کی مشہور برانڈ بن گیا ۔ تمام پروڈکٹس بسکونی کیٹیگری کے تحت میں تیار کی جاتی ہیں ، وہ نام جو کہ آج صارفین کے لیے بھروسے اور اعتماد کا نشان ہے ۔

اس وقت ، کوکیز اور ویفرز کیٹیگریز میں بسکونی پاکستان میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت حاصل کرچکا ہے ۔ اپنے سینڈوچ بسکٹ ’’رائٹ‘‘ کو متعارف کروانے کے ساتھ ہی بسکونی نے پاکستانی مارکیٹ میں کالے بسکٹس کی کیٹیگری متعارف کروانے میں صف اول کی حیثیت حاصل کر لی ہے ۔ ہماری برانڈز کے اس بے مثال پورٹفولیو میں اب ٹریٹ ، چاکلیٹ چپ کوکیز ، چو کلاٹو اور نویٹا بھی شامل ہیں ۔

ہماری تمام تر سرگرمیوں میں صارف کے مفاد کو مد نظر رکھا جاتا ہے اوربڑھتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہم کوکیز اور بسکٹس کی رینج میںکئی جدید پروڈکٹس متعارف کرواچکے ہیں ۔بسکونی کی تمام پروڈکٹس ISO 22000 سے سرٹیفائیڈ ہیں اور SANHAسے حلال سرٹیفیکیشن وصول کرچکی ہیں ۔ ہم ورلڈ فوڈ پروگرام کے لیے سرٹیفائیڈ سپلائیر کا امتیازی اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیںاور اس کے کئی پروگرامز کے لیے ہائی انرجی بسکٹس تیار کرچکے ہیں ۔

بسکونی کا بنیادی مقصد بسکٹ کیٹیگری میں جدت کے ساتھ نئی اور ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس متعارف کروانا ہے ۔ہماری نظر آنے والے وقت پر ہے اور ہم پورے پاکستان اور دنیا بھر میں موجود اپنے صارفین کی خوشی کے لیے زبر دست پلانز کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ۔

ویب سائٹ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں