اسمٰعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی ملکیت اور اس کی طرف سے چلایا جانے والا ادارہ ایسٹرو فلمز جوکہ CPP، BOPPاور BOPETفلمز کے معروف تیار کنندگان ہیں ۔ایسٹرو فلمز فیملی تین برانڈ ز پر مشتمل ہے جن کے نام ایسٹرو پیک ، پلاسٹی فلیکس فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایسٹرو پلاسٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں۔
ہم نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی مشہور و معروف CPP، BOPPاور BOPETفلمز کے فخریہ تیار کنندگان ہیں ۔ پاکستان کے جنوبی علاقوں میں واقع ،ہم پاکستان کے واحد پیکیجنگ فلم بنانے والے ہیں جو اپنے صارفین کو لچکدار پیکیجنگ کے ساتھ ساتھ CPP ،PETفلمز کی اِن ہائوس مینو فیکچرنگ کے مکمل سلوشنز فراہم کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ دھاتی اور مڑنے والی PET اور BOPP فلمزاور مختلف قُطر والی کیمیکل کوٹڈ فلمز بھی فراہم کرتے ہیں ۔
حب کے مقام پر واقع ایسٹرو پیک ، تین تہوں والا CPP پلانٹ رکھتا ہے جسے اٹلی کی مشہور و معروف کمپنی "Gruppo Colines" نے تعمیر کیا ہے ۔ جہاں CPP فلمز کے لیے پروڈکشن کی سالانہ گنجائش 5,000 ٹنز ہے ۔
مارکیٹ میںامتیازی مقام حاصل کرنے کے لیے ایسٹرو پیک نے اپنی CPP فلمز کی پروڈکشن کی موجودہ گنجائش بڑھانے کے لیے 12000 میٹرک ٹنز سالانہ کی ایک نئی پروڈکشن لائن کا اضافہ کیا ہے جس کی بدولت CPP میں اب کُل تنصیب کردہ گنجائش 17000 میٹرک ٹنز سالانہ تک بڑھ گئی ہے ۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مانگ اور صارفین کی ضروریات کو بروقت پورا کرنے کے لیے گروپ نے 2010میں توسیع کا فیصلہ کیا اور BOPPفلمز کی پروڈکشن کے لیے ایک نئی کمپنی کا آغاز کیا جس کا نام پلاسٹی فلیکس فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ ہے ۔ آج Bruckner line جو 5000ٹنز سالانہ پروڈکشن کی گنجائش رکھتا ہے ، گڈانی (نزد حب) بلوچستان میں کام کررہا ہے ۔
2011میں کمپنی نے اپنی پیکیجنگ فلمز پروڈکشن کی گنجائش میں مزید توسیع کا ارادہ کیا جس کے لیے Bruckner کو پاکستان میں پہلی BOPETفلم لائن متعارف کروانے کی ہدایت دی گئی ۔18000میٹرک ٹنز سالانہ کی گنجائش کے ساتھ یہ فلم لائن، لچکدار BOPET پیکیجنگ فلمز کی12سے 150مائیکرونز تک کی بہت زیادہ مؤثر کارکردگی کی یقین دہانی کرتی ہے ۔ سب سے زیادہ بہترین ٹیکنالوجی کے اضافے کے ساتھ یہ مینو فیکچرنگ فیسیلیٹی ، ہائی اسپیڈز کے لیے اعلیٰ آپٹیکل اور میکینیکل خصوصیات رکھتے ہوئے BOPETفلمز تیار کرسکتی ہے ۔پلانٹ اور آلات کا انتخاب کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ نئی پروڈکشن لائن کی بنیاد جدید ٹیکنالوجی پر رکھی جائے گی ۔BOPETکی نئی لائن میں موجود اضافی خصوصیات آپریشنل کارکردگی میں مزید بہتری لاتی ہیں اور ٹیکنیکل مہارت فراہم کرتی ہیں تاکہ صارف کی امیدوں کو بہتر انداز میں پورا کیا جاسکے
ایسٹرو فلمز BOPETفلمز کے اُن چند مراعات یافتہ تیار کنندگان میں سے ہیں جو دنیا کے 6بر اعظموں میں اپنی پروڈکٹس سپلائی کرچکے ہیںجبکہ یو ایس مارکیٹ میں لچکدار پیکیجنگ کی ضروریات بھی پوری کررہے ہیں ۔
ہماری ایک بے مثال خاصیت جو ایسٹرو فلمز کو قابل بھروسہ بناتی ہے وہ یہ کہ ایسٹرو فلمز اپنے صارفین کو بہتر سے بہترین پروڈکٹس فراہم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ، جس کی بدولت ہم بین الاقوامی سطح پر سامنے آئے جس کا مطلب نہ صرف اپنے معزز صارفین کی امیدوں کو پورا کرنا ہے بلکہ اُن کی امیدوں سے بھی زیادہ بڑھ کر خد مات فراہم کرنا ہے ۔
ہم ISO 9001:2008 ، ISO 22000:2005 اور PAS 223 سرٹیفیکیشنز کے حامل ایک معیاری فیسیلیٹی ہیں اور لچکدار پیکیجنگ فلمز بنانے میں مہارت رکھتے ہیں ۔ ہمیں فخر ہے کہ ہماری مینو فیکچرنگ کی اہلیت کو دنیا نے مانا ہے ۔ سب سے اہم یہ کہ ہم CPP
اور BOPET فلمز کے سب سے زیادہ مسابقتی سپلائیرز ہیں ۔ ایشیاء میں لچکدار پیکیجنگ مینو فیکچرر ہونے کی حیثیت سے ہم اپنی 70
فیصد فلمز مڈل ایسٹ ، افریقہ اور یورپ کو برآمد کررہے ہیں ۔ہم BOPET فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ تیز ترین پروڈکشن کرنے والی کمپنی ہیں ۔
ویب سائٹ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں