کچھ ہمارے بارے میں

1988میں اپنی فلیگ شپ برانڈ کینڈی لینڈ کی لانچ کے بعد اسمٰعیل انڈسٹریز نے خود کو پاکستان میں نہ صرف سب سے بڑے کنفیکشنری مینوفیکچرر بلکہ سب سے بڑے کنفیکشنری ایکسپورٹر کی حیثیت سے منوالیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسمٰعیل انڈسٹریز نے اپنی برانڈز بسکونی (بسکٹس اور کوکیز ) اور اسنیک سٹی (چپس ، پینٹس ، وغیرہ ) لانچ کر کے اپنی پروڈکٹس کی رینج میں اضافہ کیا ہے اور ساتھ ہی اسٹرو پلاسٹکس جو پیکنگ اور پلاسٹک فلمز بناتے ہیں ، کو لانچ کر کے نئے آپریشنز کا آغاز بھی کیا ہے ۔

ہمارے پاس ایک وقف کردہ ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ موجود ہے جس کا مقصد بہترین معیار کی پروڈکٹس تیار کرنا اور کنزیومر کو نت نئے ذائقے متعارف کروانا ہے ۔ہمار ا بنیادی مقصد معیاری پروڈکٹس کی فراہمی ہے یہی وجہ ہے کہ ادارے کے تمام لیولز اور مینوفیکچرنگ فیسیلیٹیزپر اسٹرکٹ کوالٹی اشورنس پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ کنزیومرز کو صحیح اور محفوظ پروڈکٹ فراہم کی جا سکے ۔ اسمٰعیل انڈسٹریز ISO 22000 سرٹیفائیڈ کمپنی ہے ۔ ISO 22000 فو ڈ سیفٹی سے متعلق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فور اسٹینڈرائزیشن کی طرف سے مرتب کیا گیا ایک معیار ہے ۔ ہم SANHA ( سائوتھ افریقن نیشنل حلال اتھارٹی ) کی جانب سے بھی سرٹیفائیڈ ہیں جو کہ دنیا بھر میں حلال پروڈکٹس کی سرٹیفیکیشن میں ایک خاص اتھارٹی رکھتے ہیں ۔

پچھلی دو دہائیوں سے اسمٰعیل انڈسٹریز لمیٹڈ اپنی پروڈکٹس 40سے زائد ممالک کو برآمد کر رہا ہے جن میں شمالی امریکہ ، یورپ ، آسٹریلیا ، افریقہ ، فار ایسٹ اور مڈل ایسٹ شامل ہیں ۔ صارفین کے ساتھ مستقل قائم رہنے والی ریلیشن شپ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب سے اعلیٰ معیار کی پروڈکٹس تیار کرتے ہیں اور پوری دنیا میں موجود اپنے صارفین کو تسلی بخش پروڈکٹس فراہم کرتے ہیں ۔